ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن وزیر خارجہ گابرئیل نئے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

جرمن وزیر خارجہ گابرئیل نئے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

Fri, 03 Feb 2017 15:37:36    S.O. News Service

برلن،2؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن میں اپنے ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات میں جرمنی اور امریکا کے مابین دوستی اور اعتماد کا پیغام دیں گے۔ ریکس ٹلرسن نے بدھ کے دن ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور جرمن وزیر خارجہ وہ پہلے اعلیٰ غیر ملکی سفارت کار ہیں، جن سے ٹلرسن اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملاقات کریں گے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران گابرئیل متوقع طور پر امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملیں گے۔ گابرئیل امریکا اور جرمنی کے قریبی تعلقات انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔


Share: