ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر نشانت اروڑہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا

بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر نشانت اروڑہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا

Tue, 07 Feb 2017 11:50:46    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نشانت اروڑہ نے بی سی سی آئی کے دہلی کے دفتر کو بند کرنے کی انتظامیہ کمیٹی (سی اواے) کے فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ اروڑہ نے استعفی کل شام دیا کیونکہ انہیں کہا گیا تھا کہ انہیں ممبئی کے کرکٹ ہاؤس میں ٹرانسفر کرنا پڑے گا جہاں باقی عملہ کام کرتا ہے۔ وہ حیدرآباد بھی نہیں گئے جہاں ہندوستان کو نو فروری سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلنا ہے۔دہلی دفتر کے تمام ملازمین انوراگ ٹھاکر کے عملے کا حصہ تھے اور سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں برخاست کئے جانے کے بعد یہ تقریبا طے تھا کہ انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے صرف اتنا کہا ہے کہ دہلی میں صدر کے دفتر کو بند کیا جانا چاہئے اور دہلی آفس میں تعینات تمام لوگوں کو جاناہوگا، ہم نے کبھی نشانت کا نام نہیں لیا لیکن اگر اسے دہلی دفتر سے مقرر کیا گیا ہے تو اسے جاناہوگا لیکن اگر اس کا میڈیا منیجر کا معاہدہ اس کے دائرے میں نہیں آتا تو راہل (بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری) آخری فیصلہ کریں گے۔ نشانت کے اختیارات پر بھی راہل فیصلہ کریں گے۔اروڑہ 18 ماہ سے بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر تھے اور وہ آسٹریلیا، امریکہ، ویسٹ انڈیز جیسے دوروں پر ٹیم کے ساتھ جا چکے ہیں۔


Share: