ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سرینگر،جموں شاہراہ مسلسل چوتھے دن بند

سرینگر،جموں شاہراہ مسلسل چوتھے دن بند

Sat, 11 Mar 2017 18:25:34    S.O. News Service

سرینگر11مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھاری بارش اور برف کی وجہ سے سرینگر،جموں قومی شاہراہ آج مسلسل چوتھے دن بند رہنے کی وجہ سے کشمیرملک کے باقی حصوں سے کٹاہواہے۔بارش اور برف کی وجہ سے وادی کے زیادہ تر حصوں میں پارا صفر سے نیچے چلاگیاہے۔ٹریفک محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی تقریباََ 300کلومیٹر طویل شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ متعلقہ ایجنسیاں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں اور سڑک صاف کرنے کے تمام کوشش کر رہی ہے۔اس درمیان سری نگر سمیت وادی کے زیادہ تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت صفر کے نیچے جانے سے  گرنا جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں اس موسم کے دوران درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری کم صفر سے نیچے ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مشہور سکینگ سائٹ گلمرگ ریاست کا سب سے سرد مقام بنا ہواہے۔


Share: