بھٹکل، 30 مئی (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے گولی کمبری کے اُترکوپّا گاؤں میں ایک خاتون کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔
متوفیہ کی شناخت لتا وشنو نائک (44) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھیں اور زیرِ علاج تھیں۔
ذرائع کے مطابق لتا گھر سے باہر گئی تھیں کہ قریب واقع کھیت میں موجود پینے کے پانی کے کنویں کے پاس ان کا پاؤں پھسل گیا، جس کے نتیجے میں وہ کنویں میں جا گریں اور پانی میں ڈوبنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
اس سلسلے میں متوفیہ کے شوہر وشنو نائک نے مرڈیشور پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔