ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: 21 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات میں اُترکنڑا سے 20,035 طلبہ ہوں گے شریک ؛ منظم اور شفاف طریقے پرامتحانات کو یقینی بنانے ڈی سی کی تاکید

کاروار: 21 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات میں اُترکنڑا سے 20,035 طلبہ ہوں گے شریک ؛ منظم اور شفاف طریقے پرامتحانات کو یقینی بنانے ڈی سی کی تاکید

Sat, 15 Mar 2025 12:52:03    S O News
کاروار: 21 مارچ سے شروع ہونے والے  ایس ایس ایل سی امتحانات میں اُترکنڑا سے   20,035 طلبہ  ہوں گے شریک ؛ منظم اور شفاف طریقے پرامتحانات کو یقینی بنانے ڈی سی کی تاکید

کاروار،  15 / مارچ (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا  میں امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات 21 مارچ سے شروع  ہو رہے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر  لکشمی پریا نے افسران کو ہدایت دی کہ انہیں سونپی گئی ذمہ داریوں پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ امتحانات منظم اور شفاف طریقے پر منعقد ہوں ۔
    
امتحانات کی تیاریوں کا پیشگی جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امسال ضلع میں 20,035 طالب علم ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونگے ۔ افسران کو اس بات  کا خیال رکھنا ہوگا کہ کوئی بھی طالب علم امتحان سے غیر حاضر نہ رہے ۔ طلبہ کی تیاری اور محنت کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی اس طرح ہو کہ پہلی کوشش میں ہی تمام  طلبہ کامیاب ہو جائیں ۔ 
    
ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں جملہ 37 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، ان تمام سینٹرس پر سی سی ٹی وی کیمرے   لگانے کا کام جلد ہی ہو جائے گا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام کمروں میں طلبہ کے لئے ضروری بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ چونکہ انتہائی گرم ہوائیں چل رہی ہیں اس لئے طبی عملہ کی موجودگی، پینے کے پانی کا انتظام اور دیگر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ 
    
ڈپٹی کمشنر نے ہیسکام کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دنوں میں بجلی کاٹنے کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے ۔ کے ایس آر ٹی سی  کے ذمہ داروں سے انہوں نے کہا کہ بسوں کے ذریعے طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کوئی دقت نہیں ہونے پائے ۔ محکمہ پولیس کو بھی  تاکید کی کہ  حفاظتی بندوبست میں کسی طرح کی کوتاہی نہ کرنے کی جائے۔


Share: