ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : ٹور پر گئی ہوئی نوجوان طالبہ لاپتہ

اُڈپی : ٹور پر گئی ہوئی نوجوان طالبہ لاپتہ

Mon, 08 Jun 2026 18:53:27    S O News
udupi-student-girl-missing


اُڈپی،  8 / جون (ایس او نیوز) کالج کے دوستوں کے ساتھ کوڈاگو کے ٹور پر جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلی ہوئی نوجوان طالبہ لاپتہ ہونے کا معاملہ کاپ تعلقہ کے کٹپاڈی میں اینوگڈے نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔
    
اطلاع کے مطابق لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کی شناخت سوندریا ایچ اے (20 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ لڑکی 30 مئی کو ٹور پر جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی مگر پتہ چلا ہے کہ وہ ٹور پر نہیں گئی اور اب تک لوٹ کر گھر واپس بھی نہیں آئی ہے۔ 
    
لڑکی کی جسمانی شناخت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا قد 4 فٹ، وزن معتدل، رنگ گندمی ہے ۔ کنڑا، توُلو اور انگلش زبان بولتی ہے ۔ اڈپی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی طرف سے جاری بیان میں اس لڑکی کے بارے میں کوئی بات کسی کو پتہ چلنے پر مندرجہ ذیل فون نمبروں پر اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے :
    
اڈپی سٹی پولیس اسٹیشن : 0820-2502444    اڈپی کنٹرول روم :  0820-2526444  
    
پولیس انسپکٹر موبائل : 9480805408    پولیس سب انسپکٹر  : 9480805445


Share: