ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر 89 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی - ملزم گرفتار - 7 روپے ضبط

اڈپی : ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر 89 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی - ملزم گرفتار - 7 روپے ضبط

Wed, 05 Feb 2025 15:13:51  Office Staff   SO News

اڈپی 5 / فروری (ایس او نیوز) سائبر فراڈ کے ذریعے اپنے شکار کو ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دے کر 89 لاکھ روپوں کا چونا لگانے والے ملزم کو اڈپی سی ای این پولیس نے دھارواڑ سے گرفتار کیا ۔
    
گرفتار شدہ ملزم کا نام کرن (24 سال) بتایا جاتا ہے جو کہ یادگیر ضلع کے شاہ پور کا رہنے والا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 7 لاکھ روپے بھی ضبط کیے ہیں ۔ 
    
ملزم کرن نے ایک پولیس آفیسر کے یونیفارم میں ملبوس ہو کر ستمبر 2024 میں اڈپی کے ایک جیویلری شاپ کے مالک کنار سنتوش کمار کو فون پر دھمکایا تھا کہ سنتوش کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت 17 فوجداری معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ہے ۔  اس گرفتاری سے سنتوش کو بچانے کا بہانہ بناتے ہوئے کرن نے اس سے 89 لاکھ روپے ہڑپ لیے تھے ۔ 
    
پولیس کے پاس معاملہ درج ہونے کے بعد انسپکٹر رامچندرا نائیک کی قیادت میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کیرالہ، مہاراشٹرا وغیرہ میں ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی کی اور بالآخر دھارواڑ میں اسے گرفتار کر لیا گیا ۔


Share: