اڈپی ،28/ دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو سے کنداپور کی طرف سفر کر رہی ایک کار بے قابو ہو کر امبلپاڈی جنکش کے قریب اوور پاس کی تعمیر کے لئے کھودے گئے گڈھے کے اندر گر گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک دوسری گاڑی کو راستہ دینے کی کوشش میں کار پھسل کر گڈھے میں گر گئی ۔ خوش قسمتی سے کار کے اندر موجود چاروں مسافر کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ پوری طرح محفوظ رہے ۔
موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے مقصد سے املباڈی جنکشن پر اوور پاس تعمیر کیا جا رہا ہے، لیکن تعمیراتی کام کے مقام پر خبردار کرنے والے سائن بورڈز اور بیریکیڈس کی کمی کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کے لئے خطرات اور اس طرح کے حادثوں کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔