ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں افسوسناک حادثہ؛ درانتی کے اوپر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

کاسرگوڈ میں افسوسناک حادثہ؛ درانتی کے اوپر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

Thu, 01 May 2025 19:48:11    S O News

کاسرگوڈ یکم / مئی (ایس او نیوز) پاڈی بیلورڈکا نامی علاقے کے ودیا نگری پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں ایک آٹھ سالہ لڑکا اس وقت فوت ہوگیا جب وہ حادثاتی طور پر لکڑی کے تختے سے جڑی ہوئی اس درانتی پر گر گیا جس پر کٹھل (پھنس/جیک فروٹ) کاٹا جا رہا تھا ۔
    
ذرائع سے ملی  کے مطابق فوت شدہ بچے کا نام حسین شہباز ہے ۔ حسین اپنی ماں کے ساتھ نانی کے گھر آیا ہوا تھا ۔ کل شام کے وقت جب اس کی ماں گھر کے باورچی خانے میں تختے سے جڑی درانتی پر کٹھل کاٹ رہی تھی تو وہ قریب ہی کھیل رہا تھا ۔ پھر اچانک وہ پھسل کر سیدھے درانتی پر گر گیا جس سے اس کے سینے میں گہری چوٹ آئی ۔

زخمی بچے کو فوری طور پر کاسرگوڈ کے اسپتال میں لے جایا گیا مگر وہاں پر کوشش کے باوجود ڈاکٹر حسین کی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے سینے میں لگا ہوا گہرا زخم اس کی موت کا سبب بن گیا ۔ حسین کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے جڑواں بچوں میں سے ایک تھا ۔ 
    
ودیا نگری پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا ہے ۔


Share: