بھٹکل 31/ڈسمبر(ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بریج پر سرکاری بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت ہوناور تعلقہ کے ماوِن کوروا کے رہائیشی رگھویندرا گوڈا ،سمشی کے گوریش نائک اورکُوروا کے رہائشی رمیش نائک کے طور پر ہوئی ہے ۔ بس وجئے پوراسے مینگلور جارہی تھی، جبکہ بائک پر سوار تینوں لوگ منکی سے ہوناور کی طرف جارہے تھے۔منگل صبح قریب چار بجے بریج پر دونوں سواریوں کی ٹکر ہوگئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ یہاں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک دوطرفہ نہیں ہے بلکہ ایک ہی لین سے سواریوں کو آنا اور جانا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بس اور بائک ایک دوسرے کے سامنےآکر ٹکراگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہوناور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔