ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : ریزرو فاریسٹ علاقے میں نئے سال کا جشن - 30 افراد کو محکمہ جنگلات کے افسران نے تحویل میں لیا

سولیا : ریزرو فاریسٹ علاقے میں نئے سال کا جشن - 30 افراد کو محکمہ جنگلات کے افسران نے تحویل میں لیا

Thu, 02 Jan 2025 11:48:17  Office Staff   S.O. News Service

سولیا، 2 / جنوری (ایس او نیوز) کوڈاگو بھاگمنڈلا رینج کے کولی کلّو مالے ہِلس ریزرو فاریسٹ علاقے میں نئے سال کا جشن منانے والے 30 نوجوانوں کو محکمہ جنگلات کے افسران نے تحویل میں لیا ۔ 
    
ریزرو فاریسٹ سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے الزام میں گرفتار کیے گئے ان نوجوانوں سے تحریری طور پر اقبال جرم کا بیان لینے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ  محکمہ جنگلات کے افسران ریزرو فاریسٹ کے اس حساس علاقے میں اس طرح کی سرگرمیاں روکنے کے لئے پوری طرح چوکنا ہیں اور پورے علاقے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔


Share: