ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو کے آسمان پر سکھوئی 57 اور امریکی ایف-35 جنگی طیاروں کا شاندار مظاہرہ

بنگلورو کے آسمان پر سکھوئی 57 اور امریکی ایف-35 جنگی طیاروں کا شاندار مظاہرہ

Tue, 11 Feb 2025 12:53:03    S.O. News Service

بنگلورو ، 11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)بنگلور وکے آسمان میں پیر کے روز روس کے پانچویں نسل کے طاقتور لڑاکا طیارے سکھوئی 57 اور امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف-35 کی گرج سنائی دی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا میں دنیا کے مشہور 15 ویں ایرو انڈیا شو کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد ہندوستان کے اہم لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی قلا بازیوں کے بعد روسی سکھوئی 57 لڑاکا طیارے نے یوکرین کی جنگ میں اپنے تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہوئے کچھ حیران کن کرتب پیش کیے۔

اسی دوران، امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف-35 نے بنگلور وکے آسمان پر اپنی طاقت اور مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا، اور ان دونوں طیاروں نے حاضرین کو اپنے سنسنی خیز کرتب سے محظوظ کیا۔ اس سے قبل، ملک کے پہلے مقامی لڑاکا طیارے تیجس نے اپنے شاندار کرتب سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ تیجس کے علاوہ ایچ ٹی ٹی پی 40 طیارے، ہلکے ملٹی رول ہیلی کاپٹر اور سوریہ کرن طیارے نے بھی اپنی مہارت اور طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔


Share: