Thu, 06 Mar 2025 09:59:21
بی جے پی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ کرناٹک میں حکمراں کانگریس حکومت سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن مختص کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 16:34:32
قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن کے اجلاس میں گرما گرم مباحثے ہوئے۔ کے پی ایس سی کے معاملات پر قاعدہ 69 کے تحت تفصیلی بحث کی گئی، جبکہ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ کیمروں کی توجہ ان پر نہیں دی گئی، جس کے باعث ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔اس دوران حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ایوان میں آرام کرتے نظر آئے، کچھ ری کلائنر کرسیوں پر لیٹے رہے جبکہ دیگر مساج کرسیوں پر بیٹھ کر جسمانی تھکن دور کرتے دکھائی دیے۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 11:48:45
کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسم کی غیر معمولی تبدیلی اورمسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس مرتبہ مانسون سے پہلے والی بارشوں کا سلسلہ مقررہ وقت سے پہلے ہی شروع ہو سکتا ہے ۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 12:12:47
ریاستی حکومت تیز رفتار ترقی اور مالی نظم و نسق کو مستحکم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور اس میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ پیر کے روز ریاستی لجسلیچر کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر تھاور چند گہلوت نے ان خیالات کا اظہار کیا اور حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
View more
Mon, 03 Mar 2025 12:10:14
ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پیر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا آغاز گورنر تھاور چند گہلوٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے ہوگا۔ اجلاس کی کارروائی ہفتہ اور اتوار کو چھوڑ کر مجموعی طور پر 14 دن تک جاری رہے گی۔ 4 سے 6 مارچ کے درمیان ایوان میں گورنر کے خطبے پر تحریکِ تشکر پر بحث کی جائے گی، جبکہ 7 مارچ کو وزیر اعلیٰ سدارامیا ریاست کا بجٹ پیش کریں گے۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 17:13:34
کرناٹک حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر پریانک کھرگے نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان انسٹاگرام ریلز کی جانب مبذول کرائی، جن میں جعلی کرنسی نوٹوں کی فروخت کی کھلے عام تشہیر کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 10:44:52
50 سے زائد کتابوں کے مصنف، ممتاز ماہر لسانیات اور مترجم ماہر منصور نے کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے دیے گئے خصوصی ایوارڈ اور 10 ہزار روپے کے چیک کو واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔ حال ہی میں کے ایم ڈی سی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کرناٹک اردو اکیڈمی نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا تھا، جو 10 ہزار روپے نقد، ایک مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پر مشتمل تھا۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 11:23:50
ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے سینئر وکیل اور سرگرم رکن ایڈوکیٹ بی ٹی وینکٹیش اور اے پی سی آر کی نائب صدر و انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ اکھیلا ودیاسندرا نے الزام لگایا کہ کاسرکوڈ بندرگاہ تنازعہ کے سلسلے میں ٹونکا کے ماہی گیروں پر مسلسل پولیس زیادتیاں کی جا رہی ہیں اور اسے روکنا ضروری ہے۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:46:47
کرناٹک کے چکبالا پور ضلع میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ ریاستی محکمۂ حیوانات و مویشی پروری نے وراداہلّی گاؤں کے ایک پولٹری فارم میں ایچ 5 این 1 وائرس کی تصدیق کے بعد 350 مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy