Sun, 18 Nov 2018 18:07:48
مسلم سماج میں شادیوں کو آسان بنانے اورمناسب جوڑوں کی تلاش میں رہنے والوں کی مدد کرنے کیلئے بنگلورو میں پانچواں روبرو پروگرام منعقد ہورہا ہے۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 18:02:56
پنجاب کے امرتسرمیں نرنکاری سگاگم میں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چنڈی گڑھ میں ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ اعلیٰ سطح کے سیکورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 11:47:25
کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج وعدہ کیا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس پارٹی کو اقتدار ملنے پر اندرون 10 یوم کسانوں کے زرعی قرض معاف کردئے جائیں گے اور انہوں نے کہا کہ قرض معافی کیلئے رقومات وجئے مالیا ‘ نیرو مودی اور انیل امبانی جیسے لوگوں سے آئیگی ۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 10:58:33
مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑنے کے بعد سے ایک کھلاڑی کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم میں مینٹرکے طورپرکھیل رہے ہیں۔ 2018 دھونی کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری ایک سال قبل سری لنکا کے خلاف لگائی تھی اوروہ تب سے مسلسل جدوجہد کرتے نظرآرہے ہیں۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 10:45:03
حج 2019 کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب 12 دسمبر تک حج فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی نے آج ممبئی کے حج ہاوس میں منعقدہ میٹنگ میں مزید 25 روز کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 10:39:37
ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کا پنچکولہ ضلع کے کالکا شہر سے ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک پروگرام کے دوران جمعہ کو انہوں نے آبروریزی کو لے کر براہ راست طور پر خواتین کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا ۔ ان کے اس متنازع بیان نے اپوزیشن کو حملہ آور ہونے کا موقع دیدیاہے۔ کھٹر نے کہا کہ ریپ اور چھیڑ چھاڑ کے زیادہ تر واقعات شناساوںکے درمیان ہوتے ہیں۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 10:30:06
کانگریس کے صدر راہل گاندھی رافیل ڈیل کو لے کر مسلسل وزیر اعظم مودی پر مسلسل حملہ آور ہیں ۔ پانچ ریاستوں میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں تشہیرکے دوران راہل گاندھی رافیل ڈیل کو خاص طور پر ایشو بنارہے ہیں۔ رافیل کو لے کر حملہ آور راہل گاندھی نے اب وزیر اعظم کو اس پر بحث کیلئے چیلنج کیا ہے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 12:38:40
نیشنل کانفرنس نے بی جے پی لیڈراور وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے اس بیان کو یکسر مسترد کیا ہے، جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس سے35 اے پریوٹرن کی وضاحت طلب کی ہے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 12:32:03
لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیٹوں کی تقسیم کو لے کراین ڈی اے میں جاری رسہ کشی کے درمیان مرکزی وزیراورراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کہا کہ انہوں نے اپنا من بنالیا ہے۔ نیوز18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ "میں ہفتہ کو پٹنہ میں نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رائے پرتبادلہ خیال کروں گا اورآپ ایک بڑے فیصلے کی امید کرسکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy