Thu, 19 Nov 2020 17:30:21
سعودی عرب میں عراق کے سفیر قحطان طہ خلف نے باور کرایا ہے کہ "عرعر" کی سرحدی گزر گاہ شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
بدھ کے روز اپنے بیان میں قحطان کا کہنا تھا کہ عرعر کی گزر گاہ عراق میں سعودی سرمایہ کاری داخل ہونے کا راستہ ہے۔
View more
Thu, 19 Nov 2020 17:23:13
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا راستہ ایرانی مداخلت کے روکے جانے اور حوثی ملیشیا پر دباؤ کے ساتھ شروع ہوتا ہے تا کہ ملیشیا امن عمل میں سنجیدگی کے ساتھ شامل ہو۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس امر کو سیاسی اور عسکری دباؤ کے بغیر یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
View more
Thu, 19 Nov 2020 17:11:24
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے خاتمے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا درست نہیں ہو گا۔ کیوں یہ ویکسین کرونا کے پھیلاؤ کی موجودہ لہر نہیں روک سکتی۔
View more
Thu, 19 Nov 2020 10:40:45
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔ ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھے مکتوب میں کہا کہ’’آپ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ نیتاجی سبھاش چندربوس کی 125 ویں سالگرہ 23 جنوری
View more
Thu, 19 Nov 2020 10:28:30
ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں قانون کی رکھوالی کرنے والے ایک شخص پر خاتون کی عزت کے ساتھ کھیلنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ شکایت درج کرنے آئی ایک خاتون کو عشق کے جھانسے میں پھنسا کر، شادی کرنے کا بہانہ بنا کر، عزت لوٹنے کا الزام شہر کے ایک پولیس سب انسپکٹر پر عائد ہوا ہے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 20:04:47
حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کی بحالی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو’جرم عظیم‘ قرار دیتے ہوئے خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے، نیز فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 19:23:56
سعودی عرب نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس (یروشلیم ) کے نزدیک یہود کو بسانے کے لیے 1257 نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔اسرائیل نے ان مکانوں کی تعمیر کے لیے ٹھیکے داروں سے بولیاں طلب کی ہیں۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 19:12:22
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین ایرانی شہری مارے گئے جن میں ایران کو انتہائی مطلوب شخص ملا عمر ایرانی بھی شامل ہیں۔
تربت پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 18:48:18
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی کے ڈائریکٹر کرس کربز کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرس کربز کی جانب سے 2020کے انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے جاری حالیہ بیان درست نہیں ہے،کیوں کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں اور دھاندلی ہوئی؛لہٰذا سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو ان کے منص
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy