چکمگلورو ،11 / فروری (ایس او نیوز) سڑک حادثے کے معاملے پر بجرنگ دل کارکنان کی ٹولی نے ہری پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو افراد پر جان لیوا حملہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بجرنگیوں کو گرفتار کر لیا ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اڈپی کے کوپّا سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے کے افراد ملناڈ کی ایک مشہور درگاہ کی زیارت پر گیا ہوا تھا ۔ وہاں سے واپسی کے وقت ان کی کار اور ایک بائک کے درمیان ٹکر ہوگئی ۔ اس کے بعد جائے حادثہ پر نہ رکنے اور کار ٹکرا کر بھاگنے کا الزام لگاتے ہوئے بجرنگ کارکنان کی ایک ٹولی نے بس اسٹینڈ کے قریب کار روکی اور جان لیوا حملہ کیا ۔
بجرنگیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو شرینگیری سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا اور ان کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔ کار اور بائک کے درمیان ٹکر اور حملے کے پس منظر میں دونوں فریقین کی طرف سے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔