ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلانے کے لئے تربیتی پروگرام فراہم کرنے کی دی ہدایت

اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلانے کے لئے تربیتی پروگرام فراہم کرنے کی دی ہدایت

Fri, 07 Feb 2025 20:50:53  Office Staff   S O News
اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلانے کے لئے تربیتی پروگرام فراہم کرنے کی دی ہدایت

کاروار 7 فروری (ایس او نیوز): گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو تحفظ، رہنمائی اور خود انحصاری کے قابل بنانے کے لئے ہنر کی تربیت فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی۔

انہوں نے کاروار ڈی سی دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ضلع میں 261 گھریلو تشدد کے معاملات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 213 کیس حل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ متاثرہ خواتین اگر ہنر سیکھنا چاہیں تو انہیں تربیتی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ خود کفیل زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ خواتین کے تحفظ کے مراکز میں انہیں رہائش، مشاورت، قانونی مدد اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ، بچوں کی ترقی کے حوالے سے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا اور بچوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر زور دیا گیا۔


Share: