ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سونے کی چمک ماند، قیمتوں میں مسلسل کمی؛ چاندی بھی 4400 روپئے سستی

سونے کی چمک ماند، قیمتوں میں مسلسل کمی؛ چاندی بھی 4400 روپئے سستی

Tue, 16 Jun 2026 19:33:27    S O News

نئی دہلی ، 16/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جویلرس ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی سرکاری ویب سائٹ ibjarates.com کے مطابق ہندوستانی صرافہ بازار میں ہفتے کے دوسرے کاروباری دن منگل (16 جون) کو سونا اور چاندی سستے ہوئے ہیں۔ تازہ قیمتوں کی بات کریں تو 999 خالص والے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپئے فی 10 گرام سے زیادہ ہی ہے۔ وہیں 999 خالص والی چاندی گراوٹ کے ساتھ اب 247067 روپئے کلو گرام تک آگئی ہے۔

ibjarates.com  پر 16 جون کو صبح جاری کی گئی قیمتوں کے مطابق 995 خالص والے یعنی 23 قیراط سونے کی قیمت 149493 روپئے فی 10 گرام ہے۔ جبکہ 916 خالص والے یعنی 22 قیراط سونے کی قیمت 137486 روپئے فی 10 گرام ہے۔ بتا دیں کہ انڈیا بلین اینڈ جویلرس ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے ذریعہ جاری کی گئی قیمتیں پورے ملک میں تسلیم کی جاتی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے علاوہ ہفتے اور اتوار کو قیمتیں جاری نہیں کی جاتی ہیں۔ ibjarates.com پر پیر سے جمعہ ہر روز صبح اور شام جاری سونا اور چاندی کی قیمتوں میں جی ایس ٹی شامل نہیں ہوتی ہے اور زیورات خریدنے پر میکنگ چارج الگ سے دینے ہوتے ہیں۔

بازار کے تکنیکی اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اوپن انٹریسٹ میں شارٹ بلڈ اپ کا رجحان صاف نظر آ رہا ہے۔ بازار کی زبان میں اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈرس کو سونے کی قیمتوں میں ابھی اور گراوٹ آنے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے بازار میں گراوٹ کے حق میں لگاتار نئے سودے کئے جا رہے ہیں۔


Share: