ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور : مذہبی تقریب کے دوران کار ہجوم میں گھس گئی ۔ ایک لڑکی ہلاک - 9 افراد زخمی

سداپور : مذہبی تقریب کے دوران کار ہجوم میں گھس گئی ۔ ایک لڑکی ہلاک - 9 افراد زخمی

Wed, 15 Jan 2025 12:22:55  Office Staff   S.O. News Service

سداپور ، 15 / جنوری (ایس او نیوز) شہر کے رویندرا سرکل پر مذہبی تقریب کے دوران اچانک ایک کار ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ایپّا جاترے کے سلسلے میں سڑک پر بیریکیڈس لگائے گئے تھے لیکن ایک کار اچانک رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ہجوم میں داخل ہوگئی ۔ کار کی ٹکر کی ایک نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوئی جسے علاج کے لئے شیموگہ کے اسپتال میں منتقل کرنے کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بقیہ 9 زخمیوں میں مرد و خواتین شامل ہیں جنہیں علاج کے لئے سداپور تعلقہ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
کہا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور نے موقع پر سے فرار ہونے کی کوشش کی ، مگر وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔


Share: