ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود میں انتظامی تبدیلی: سلمیٰ فہیم سکریٹری مقرر، منور جین کا تبادلہ

محکمہ اقلیتی بہبود میں انتظامی تبدیلی: سلمیٰ فہیم سکریٹری مقرر، منور جین کا تبادلہ

Thu, 13 Feb 2025 12:07:05    S.O. News Service

بنگلورو، 13/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں تبدیلی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چہارشنبہ کے روز محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری کے عہدے پر خاتون آئی اے ایس آفیسر سلمیٰ فہیم کو مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر منور جین طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں اب محکمہ شہر رسد خوراک کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت کی سکریٹری 2006 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر سلمیٰ فہیم کو اقلیتی بہبود کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد محکمہ اقلیتی بہبود میں مزید بہتری لانا اور پالیسیوں پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومت مختلف محکموں میں انتظامی سطح پر مزید رد و بدل کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت جلد ہی دیگر اہم عہدوں پر بھی تبادلے متوقع ہیں۔


Share: