ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : گنگاولی ندی سے پہاڑی کا ملبہ ہٹانے کے لئے منظور ہوا 4.34 کروڑ روپے کا فنڈ

انکولہ : گنگاولی ندی سے پہاڑی کا ملبہ ہٹانے کے لئے منظور ہوا 4.34 کروڑ روپے کا فنڈ

Tue, 19 May 2026 18:33:01    S O News
انکولہ : گنگاولی ندی سے پہاڑی کا ملبہ ہٹانے کے لئے منظور ہوا 4.34 کروڑ روپے کا فنڈ

انکولہ ، 19 / مئی (ایس او نیوز) دو سال قبل انکولہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کا جو المیہ پیش آیا تھا اس دوران گنگاولی ندی میں ملبے کا پہاڑ بن گیا تھا جسے ہٹانے کے لئے 4.34 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ سال 2024 میں پہاڑ کھسکنے کا یہ درد ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں بڑا جانی و مالی نقصان ہونے کے علاوہ قریب میں بہتی ہوئی گنگاولی ندی میں اتنا ملبہ جمع ہوگیا ہے کہ اسے ہٹانے کے لئے درکار خرچ کا تخمینہ 4.34 کروڑ روپے لگایا گیا تھا ۔ مگر نیشنل ہائی وے توسیعی کام کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے صرف 2 کروڑ منظور کرتے ہوئے اپنے ہاتھ اٹھا لیے تھے ۔ 
    
ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے منظور کی گئی رقم کم ہونے کی وجہ سے ندی سے ملبہ ہٹانے کے لئے چار مرتبہ ٹینڈر طلب کرنے پر بھی کامیابی نہیں ملی تھی ۔ کہتے ہیں کہ اسی بات کو بنیاد بنا کر انکولہ - کاروار حلقے کے ایم ایل اے ستیش سئیل کو نشانہ بنا کر ان کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے تھے ۔
    
اس پس منظر میں رکن اسمبلی ستیش سئیل نے وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور ریاستی ڈسیاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کے سامنے تفصیلی صورتحال رکھی اور عوام کو درپیش خطرات اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس کام کو انجام دینے کے لئے اضافی فنڈ فراہم کرنے کی گزارش کی ۔ 
    
اب معلوم ہوا ہے کہ ستیش سئیل کی مسلسل کوشش کے نتیجے میں اس کام کے لئے ریاستی قدرتی آفات فنڈ سے 2.34 ہزار روپے کا خصوصی فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ 
    
اس طرح ملبہ ہٹانے کے لئےدرکار فنڈ جملہ 4.34 ہزار روپے منظور ہونے کے بعد جلد ہی گنگاولی ندی سے چٹان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہو جائے گا ۔ 


Share: