ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: ساحلی کرناٹک سمیت ریاست بھر میں 18 اپریل تک بارش کے امکانات

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: ساحلی کرناٹک سمیت ریاست بھر میں 18 اپریل تک بارش کے امکانات

Sun, 13 Apr 2025 10:40:31    S O News

منگلورو ، / اپریل (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات کے تازہ بیان کے مطابق 12 اپریل سے 18 اپریل کے دوران ساحلی کرناٹکا سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مختلف مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیشین گوئی میں بتایا ہے کہ اس عرصے کے دوران میں ریاست کے بہت سارے اضلاع میں معتدل بارش ہونے والی ہے ۔ خیال رہے کہ کرناٹکا نے اپریل کے پہلے ہفتے میں اوسط سے زیادہ برسات ہوئی ہے ۔
    
اس ہفتے کے دوران جن اضلاع میں برسات کی پیشین گوئی کی گئی ہے ان میں اتر کنڑا، اڈپی، دکشن کنڑا، بلاری، بینگلورو شہر، بینگلورو مضافات، چامراج نگر، چترا درگہ، چکبالاپور، چکمگلورو، داونگیرے، ہاسن، کوڈاگو، ٹمکورو، کولار، منڈیا، میسورو، رام نگر، شیموگہ، وجیا نگر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ شمالی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں ہلکی پھلکی برسات متوقع ہے ۔ ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں 14 اور 16 اپریل کے دوران زیادہ بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ 
    
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے پس منظر میں انتہائی شدت کے ساتھ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پریشان عوام کو کچھ راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔

 


Share: