پتور، 22 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر میں دو الگ الگ مقامات پر ہوئی چوری کی وارداتوں میں ملوث تین خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
ملزم خواتین کی شناخت منگلورو کی رہنے والی ودیا کے علاوہ راجہ جی نگر بینگلورو کی رہنے والی جیوتی اور یشودا کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ 13 دسمبر کو گاہک کے روپ میں ایک خاتون کورٹ روڈ پر واقع جیویلری شاپ میں داخل ہوئی اور وہاں سے تین سونے انگوٹھیاں چرا کر لے گئی جس کی مالیت 77000 روپے تھی ۔ دکان مالک شیوا پرساد بھٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ودیا کو گرفتار کر لیا ۔
چوری کی دوسری واردات 19 دسمبر کو پیش آئی جس پتور میں کے ایس آر ٹی بس اسٹینڈ کے پاس دو خواتین نے سرسوتی نامی خاتون کا دھیان دوسری طرف ہٹاتے ہوئے اس کی بیگ سے 25000 ہزار روپے مالیت کے زیور اڑا لئے ۔ سرسوتی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جیوتی اور یشودا کو گرفتار کر لیا ۔