Sat, 26 Dec 2020 21:56:27SO Admin
جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹڈ) کو اروناچل پردیش میں دھچکا لگا ہے۔ ان کے چھے ممبران اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس کی وجہ سے بہار میں سیاسی پارہ بھی بڑھ گیا ہے۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 21:49:11SO Admin
دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان شیوسینا نے یو پی اے صدر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنامیں ایک اداریے میں شیو سینانے کہاہے کہ یو پی اے کی کمان شرد پوار کے حوالے کی جانی چاہیے۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 21:33:31SO Admin
مدھیہ پردیش میں لو جہاد بل کو کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔ نئے قانون میں کل 19 دفعات ہیں، جن کے تحت اگر تبدیلی مذہب کے معاملے میں متاثرہ کنبہ کے افراد شکایت کرتے ہیں تو پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 20:11:14SO Admin
ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس نے اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمانی کے خون کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ مناسب موقع ملتے ہی ہم قاسم سلیمانی کے قتل کا حساب چکائیں گے۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 20:08:52SO Admin
اطالوی حکام نے انکشاف کیا کہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ایم فیٹامین منشیات قبضے میں لی ہے جس کی مالیت ایک ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اس منشیات کے پیچھے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ہاتھ ہے۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 20:04:11SO Admin
دریائے دجلہ کے پانی پر ترک حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے تازہ منصوبوں پر عراق نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزارت آبی وسائل کے ترجمان عونی ذیاب نے دریائے دجلہ پر ترکی کے "گاب" منصوبے کے بارے میں اپنے ملک کے خدشات کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 20:01:15SO Admin
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز مراکش کے فرمانروا محمد ششم سے ٹیلفیون پر بات کی اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔
View more
Sat, 26 Dec 2020 19:57:06SO Admin
اسرائیلی کمپنی ImageSat International نے سیٹلائٹ سے حاصل تصاویر جاری کی ہیں جن میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو شام کے صوبے حماہ کے شہر مصیاف میں حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy