Mon, 28 Dec 2020 18:52:34SO Admin
لبنان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزینوں اور ان کے ایک مقامی آجر کے درمیان لین دین کے حوالے سے جھگڑے کے بعد کیمپ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 18:49:27SO Admin
مصری سفارت کاروں اور انٹلیجنس حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شورش زدہ ملک لیبیا کا دورہ کیا ہے۔ مصری حکام کا يہ طرابلس کا چھ سال بعد پہلا دورہ ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 18:44:31SO Admin
ایرانی حکومت نے ایک سرکردہ مذہبی شدت پسند لیڈر کو ملک میں جوڈو فیڈریشن کا مشیر مقرر کیا ہے۔ شدت پسند عالم دین حسن کُرد میھن سنہ 2016ء کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر یلغار کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا جاتا ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 18:28:02SO Admin
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ حکومت نے کرونا وبا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی کی ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 18:25:36SO Admin
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے انسانیت کے خلاف جرائم کی طویل فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔ حوثیوں کی باقاعدہ سرکاری منظوری کے تحت ہونے والے اس جرم نے یمنی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 18:09:59SO Admin
ایرانی حکومت کےایک سینیرعہدیدار نے کہا ہے کہ تہران نے شام میں تعمیر نو اور بحالی کے بہت سے مواقع ضائع کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2018ء کو شام میں تعمیر نو کے حوالے سے ایران کی طرف سے جو معاہدے کیے گئے تھےان پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 17:56:11SO Admin
سعودی عرب میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 17:45:10SO Admin
ترک فوج نے اتوار کے روز شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کرد جنگجو شام کے شمالی مشرقی علاقے میں ایک حملے کی تیاری کررہے تھے۔ شام کے اس علاقے پر ترکی اور اس کے اتحادی مسلح جنگجو گروپوں کا کنٹرول ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy