Wed, 24 Oct 2018 16:23:06SO Admin
بوبرکیری میں واقع ایک گھر کے افراد جب باہر چلے گئے تھے تودن دہاڑے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقد رقم لوٹنے کی واردات پیش آئی ہے۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 12:42:09SO Admin
ا مریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں سے کسی بھی ملک کا اب اپنے لیے واشنگٹن سے استثنیٰ حاصل کرنا ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اوباما دور حکومت کے مقابلے میں زیادہ سخت ہو گا۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 12:37:15SO Admin
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطی امریکہ سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے خلاف سرحدی پیٹرولنگ کو فعال کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی پولیس اور فوج امریکہ کی جنوبی سرحد پر جمع ہونے والے مہاجرین کو نہیں روک سکی، یہ ایک قومی و ہنگامی صورتحال ہے لہٰذا ہم نے سرحدی پیٹرولنگ کو فعال کر دیا ہے۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 12:27:57SO Admin
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو مقتول صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے آپریشن کا پیشگی طور پر علم تھا
View more
Wed, 24 Oct 2018 12:21:29SO Admin
ہزاروں تارکین وطن کا ایک قافلہ گوئٹے مالا میں میکیسیکو کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو گیا ہے اور وہ میکسیکو کو عبور کرتے ہوئے امریکہ داخل ہونے کا خواہاں ہے۔ اس کارواں میں شامل اکثر لوگ ہنڈورس سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے بہت سے افراد سفر کی شدید دشواریوں کے باعث یا تو واپس ہنڈورس لوٹ گئے ہیں یا پھر میکسیکو کی سرحد پر سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 10:59:11SO Admin
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےکل پونے میں سمبایوسیس بین الاقوامی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 15 ویں تقریب میں کہا کہ ملک میں 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے لئے سیکھنے کا ایک کلیدی مرکزرہا ہے۔
View more
Wed, 24 Oct 2018 10:44:17SO Admin
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، لیکن دوسری طرف سے اچھا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2019 کے عام انتخابات ہوجانے کے بعد وہ پھرسے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے علاوہ دوست ممالک سے اقتصادی مدد لینے کے لئے سعودی عرب کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 23 Oct 2018 19:20:20SO Admin
بہارمیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اندرلوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے نے پھرطول پکڑ لیا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر چراغ پاسوان اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے جنرل سکریٹری مادھو آنند نے نیوز 18 سے بات چیت میں واضح کردیا ہے کہ سیٹ شیئرنگ پرکوئی بھی رسمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
View more
Tue, 23 Oct 2018 18:57:59SO Admin
آج آسام شہریت کے معاملوں میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس ایف آر نریمن کی دورکنی بینچ میں سماعت کا آغاز ہوا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy