Thu, 06 Apr 2017 21:33:13SO Admin
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کی جدوجہد کو یاد کیا اور کہا کہ پارٹی سماج آخری کونے پر کھڑے ہندوستانی ، خاص طور پر غریبوں اور محرومطبقات کی خدمت کرنے کی اپنی کی کوششوں کو پورے جوش سے آگے بڑھاتی رہے گی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:27:24SO Admin
کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کو لے کر محاذ کھول دیا ہے ۔ممبئی کے وکولا علاقے میں 600لوگوں نے باقاعدہ مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ان لوگوں نے حلف نامہ دے کر کہا ہے کہ ان سب نے اپنے پسندیدہ آزاد امیدوار کو ووٹ کیا لیکن کئی لوگون کے ووٹ اس کو ملے ہی نہیں۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:22:14SO Admin
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اْنھوں نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:19:51SO Admin
کمبوڈیا اور میانمار کے خلاف حال ہی میں مثبت نتائج حاصل کرنے پر ہندوستانی فٹ بال ٹیم فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 101 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ 20 سے زائد سالوں میں اس کی بہترین رینکنگ ہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:15:31SO Admin
ہندوستان کے کے شیام کمار(49 کلوگرام) نے بینکاک میں تھائی لینڈ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوئے لیکن روہت ٹوکس( 64 کلو) کو سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ سے کانسہ سے اکتفا کرنا پڑا۔ شیام کمار نے آخری چار کے مقابلے میں منگولیا کے گنکھیاگ گن ارڈین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:11:22SO Admin
دنیا کے جارحانہ بلے بازوں میں شمار ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کو وراٹ کوہلی کے جارحانہ انداز میں کچھ بھی غلط نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا ہ مجھے وراٹ کا جارحانہ انداز بہت پسند آتا ہے۔ کپتان کے طور پر وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور میں اس میں کچھ بھی غلط نہیں مانتا ہوں۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:05:37SO Admin
آئی پی ایل 2017 کے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کی وجہ سے ہی ان کی بلے بازی بہتر ہوئی ہے۔ یوراج نے پہلے ہی میچ میں 27 گیند کھیل کر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 21:00:40SO Admin
ہندوستانی خواتین فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی ایشیائی کپ کوالیفائر میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 10۔0 سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوریا کی جانب سے لی گیم منٹ نے ہیٹ ٹرک لگائی۔ جنوبی کوریا نے 12 ویں منٹ میں ہی لی یون مصر کے گول سے برتری حاصل کرلی۔
View more
Thu, 06 Apr 2017 20:53:46SO Admin
آئی پی ایل میں جمعہ کو کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کا پہلا مقابلہ گجرات لائنس سے ہوگا۔ کپتان سریش رینا کی لائنز کے پاس بہت اسٹار بلے باز ہیں جن سے نمٹناکے کے آر کے گیندبازوں کے لئے آسان نہیں ہو گا۔ رائنا خود بھی کافی وقت سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں، ایسے میں وہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی واپسی کی کوشش کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy