ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی میں بی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ پہلے ہفتے کھیلے گئے چاروں میچز رہے نہایت دلچسپ اور تفریح بخش

دبئی میں بی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ پہلے ہفتے کھیلے گئے چاروں میچز رہے نہایت دلچسپ اور تفریح بخش

Sat, 04 Jan 2025 01:20:15  IG Bhatkali   S O News
bpl-cricket-dubai-2

دبئی، 3 جنوری (ایس او نیوز): بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز شارجہ کے جے ایم آر گراؤنڈ میں اتوار کو  ہوا۔ پہلے اتوار کو چار میچس کھیلے گئے جو نہایت دلچسپ اور تفریح بخش رہے۔

ابوظہبی رائیڈرز کی شاندار جیت: ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ابوظہبی رائیڈرز  اور لکثری زون چیلنجرس کے درمیان ہوا، جس میں ابوظبی رائیڈرس نے 72 رنوں سے زبردست  جیت درج کرلی۔ ابوظبی رائیڈرس کی طرف سے عبدالفتاح نے 41 رنز کی دھواں دھار اننگز  کھیل کر اپنی ٹیم کو 164/8 کے مجموعی اسکور تک پہنچایا، جبکہ عبدالواحد  نے 15 رنوں کے عوض /6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے لکثری زون چیلنجرس کی کمر توڑ دی اور شاندار بولنگ کرتے ہوئے چیلنجرز کو  92 رنوں پر  ڈھیر کر دیا۔عبدالواحد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

فیب الیون وارئیرس کی 7 وکٹوں سے فتح: دوسرے میچ میں فیب الیون 11 وارئیرز نے 172 رنز کا ہدف محض 17.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے ڈی وی ایس یونائیٹڈ کو شکست دی۔ عمران مصباح آر کی 16 گیندوں پر 47 رنز کی دھماکہ خیز اننگز نے ٹیم کی فتح کو آسان بنا دیا۔ ان کے علاوہ امین ایس (47) اور جُندوب ایم (38) نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔ عمران مصباح کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یونیک اسٹرائیکرس کی شاندار جیت: اتوار کو کھیلے گئے  تیسرے میچ میں یونیک اسٹرائیکرس نے حنیف چارجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے  دی۔ 134 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، الیاس نے ایک طرف   15 رن دیتے ہوئے /4 وکٹس حاصل کی، وہیں انہوں نے  ۳۷ گیندوں پر دھواں دار  42 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔ محتصم نے(41) اور سید ناشط  نے(38) رنوں کی پاری کھیلتے ہوئے  اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول نبھایا۔ الیاس کو ان کی آل راونڈ پرفارمینس کی بنیاد پرمین آف دی میچ  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

این سی ڈی اسمیشرس نے درج کی جیت: این سی ڈی اسمیشرس  نے رائزنگ اسٹارس کو 50 رنز سے شکست دی۔ سرفراز جوکاکو نے 45 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 185/6 کے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ رائزنگ اسٹارز کے بلے باز ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے اور صرف 135/9 پر محدود ہو گئے۔ محمد سہیل (25/3) کی شاندار بولنگ  بھی ٹیم کو فتح دلانے میں نہایت اہم رول  ادا کیا۔سرفراز کو ان کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے اگلے میچس اتوار ۵ جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ جس طرح پہلے اتوار کے میچس نہایت سخت اور تفریح سے بھرپور تھے، ویسے ہی آنے والے میچس  بھی دلچسپ اور متوقع نتائج سے بھرپور ہوں گے۔

For report in English, click here


Share: