ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی کے قریب شارجہ میں 11ویں بھٹکل پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛

دبئی کے قریب شارجہ میں 11ویں بھٹکل پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛

Fri, 03 Jan 2025 23:07:00  IG Bhatkali   S O News
bpl-cricket-dubai-3

دبئی،  3 جنوری (ایس او نیوز): بھٹکل پریمئر لیگ (بی پی ایل) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز اتوار 29 دسمبر کو شارجہ کے جے ایم آر گراؤنڈ میں  ہوا ، جس کے دوران دو میدانوں میں چار میچس کھیلے گئے۔

افتتاحی تقریب میں  بی پی ایل  چیئرمین یاسر قاسمجی ،  بھٹکل جماعت  کے صدر شہریار خطیب،  خلیج کونسل کے صدرمحمدفاروق مصباح  اور بی پی ایل کے سرپرست محمد غوث خلیفہ شامل تھے۔ مرکزی اسپاونسر جان اینڈ برادرس کی طرف سے جان عبد الرحمن محتشم نے اس موقع پر نوجوانوں کو کئی نصیحتوں سے   نوازا۔ تقریب کا آغاز  مولوی شکیب شاہ بندری کی دلنشین تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ بی پی ایل کے ڈپٹی کمشنر عمران خطیب نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم نے شکریہ  ادا کیا۔

بی ایم جےڈی   جنرل سکریٹری جیلانی محتشم، ایس ایم ایس آٹو کے مالک عمران شیخ، اور دیگر گورننگ کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

 افتتاحی تقریب کے فوری بعد دو نوں میدانوں میں بیک وقت میچس اسٹارٹ کئے گئے اور پہلے اتوار کو ٹورنامنٹ کے  چارمیچس کھیلے گئے جو بے حد دلچسپ رہے۔


Share: