Thu, 21 Jul 2016 16:08:34SO Admin
مری ہوئی گائے کی کھال نکالنے پر دلت نوجوانوں کی جانوروں کی طرح سر عام پیٹنے اور اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں دلتوں کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کو دلت تنظیموں کی جانب سے ریاست میں بند کا خاطرخواہ اثر نظر آیا۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 15:38:34SO Admin
ملک کے خلاف جنگ ، دھما کہ خیز اشیاء کی ذخیرہ انداوزی اور غیر قانونی ہتھیاروں سمیت آدھے درجن سے زائد خطرناک معاملات میں قید و بند کی سزا کاٹنے والے ملزم محمد عبدالرحمن عرف محمد سمیع شاہ کو عدالت نے بدھ کو باعزت بری کردیا ۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 15:13:07SO Admin
ترکی میں فوجی بغاوت کی حالیہ ناکام لیکن خونریز کوشش کے بعد سے اب تک پچاس ہزار کے قریب سرکاری اہلکاروں اور نجی ملازمین کو گرفتار یا برطرف کیا جا چکا ہے۔ ان وسیع تر گرفتاریوں پر عالمی سطح پرگہری تشویش بھی پائی جاتی ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 15:10:03SO Admin
فرانس کی فوج کے خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ ترکی کی سرحد عبور کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک سو جہادی شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام پہنچ کر یہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی صفوں میں شامل ہوتے ہیں۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 15:06:17SO Admin
ترکی میں آج جمعرات سے تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعدانقرہ حکومت مشتبہ منصوبہ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اکیس جولائی بروزجمعرات انقرہ حکومت کے ترجمان نعمان قرطولمس کے حوالے سے بتایا کہ اس ہنگامی حالت کا نفاذ دراصل ملک میں موجودایک متوازی ریاستی ڈھانچے کے خلاف لڑائی ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 15:02:29SO Admin
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے تین ڈی ایم سیز سے کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیتے ہوئے اس کام کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 14:59:01SO Admin
لیبیا کے شہر بن غازی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاجس کے باعث فرانس اور لیبیا کے تین ، تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔لیبیاکی سیکورٹی فورسز کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس کے اہلکار مشرقی لیبیا میں خفیہ مشن پرتھے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 14:55:49SO Admin
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امجد صابری قتل کیس حل ہونے کے نہایت قریب ہے، پولیس نے اس سلسلے میں نہایت اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں کر لی ہیں۔ قتل میں براہ راست ملوث ملزمان کی تعداد 5 سے6 ہے جبکہ مجموعی طور پر ملوث ملزمان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 14:54:24SO Admin
افغان صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت دے دی ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،کھلے دل سے رابطہ کیا تو پاکستان جاؤں گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy