Thu, 21 Jul 2016 02:07:03SO Admin
میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا کا راستہ روک کر انہیں دھمکی دینے اور ان کے ساتھ بدکلامی کرنے کے الزامات کا سامنا کررہے سابق ضلع پنچایت صدر کے مری گوڈا اور ان کے افراد خانہ عدالت کی طرف سے عرضی ضمانت مسترد کردئے جانے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 01:36:05SO Admin
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتظامیہ میں بہت بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کیلئے ریاستی حکومت نے بی بی ایم پی کے 1280 افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی ہے، اور طے کیا ہے کہ بیک وقت افسران اور ملازمین کے تبادلے کردئے جائیں ۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 01:14:07SO Admin
وجئے نگر مہیلا پولیس تھانہ کی سب انسپکٹر روپا تمبد کے مبینہ اقدام خود کشی کے سلسلے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے شہر کے پولیس کمشنر این ایس میگرک کو مکمل تفصیلات مہیا کرانے اور مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 01:08:13SO Admin
ریاست کی سدرامیا وزارت میں دو مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کیلئے اراکین اسمبلی میں ابھی سے دوڑ شروع ہوچکی ہے۔ کابینہ میں پچھلے ردوبدل کے مرحلے میں سدرامیا نے برطرف شدہ وزیر امبریش سے جو قلمدان چھینا تھا وہ اپنے پاس ہی برقرار رکھا ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 01:01:35SO Admin
ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی مبینہ خود کشی کے سلسلے میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور ایف آئی آر درج کرنے مرکیرہ کی عدالت کے حکم کے بعد بھلے ہی کے جے جارج نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہو لیکن اس سلسلے میں جن دو افسران کے نام لئے جارہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔
View more
Thu, 21 Jul 2016 00:33:12SO Admin
بنگلورو20 جولائی(ایس او نیوز)اچھے برتائو کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے نئے رہنما خطوط کو آج ریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 20:26:16SO Admin
دیہی اور شہری علاقوں میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے مکانات کو قانونی دستاویزات فراہم کرنے کے لئے ریوینیو ڈپارٹمنٹ نے چھ مہینے کا وقت مقرر کر لیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 14:27:24SO Admin
کمٹہ تعلقہ کے ونلّی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو ماہی گیروں میں ایک کی نعش آج برامد ہوگئی ہے البتہ دوسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ برآمد ہونے والے ماہی گیر کی شناخت بھٹکل تینگن گنڈی کے رہنے والے محمد حسن آدم (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2016 04:37:47SO Admin
ضلع اُڈپی کے ملپے سمندر میں منگل صبح ایک ماہی گیری کی بوٹ اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر ہلا ک ہوگیا جس کی شناخت انیّا (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دس ماہی گیروں پر مشتمل ایک ٹیم سمندر کے بیچوں بیچ مچھلیوں کا شکار کررہا تھا کہ اچانک موسم خراب ہوگیا اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں بوٹ اُلٹ گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy