ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سعودی عربیہ میں دردناک حادثہ : موبائل چارجر سے لگی آگ - ایک ہی خاندان کے سات افراد فوت

سعودی عربیہ میں دردناک حادثہ : موبائل چارجر سے لگی آگ - ایک ہی خاندان کے سات افراد فوت

Tue, 17 Dec 2024 16:53:18  Office Staff   S.O. News Service

الاحساء 17 / دسمبر (ایس او نیوز)  سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق الاحساء علاقے کے حفوف شہر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں چارجنگ کے لئے بجلی کے بورڈ میں لگائے گئے موبائل فون چارجر سے آگ بھڑکنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ۔ اس میں ایک نئی نویلی دلہن بھی شامل ہے ۔
    
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ بھائی بہنوں کی شناخت لیلیٰ حسین الجبران، ایمان حسین، لطیفہ حسین، احمد حسین، رداء حسین، عبداللہ حسین اور بھانجہ حسین علی الجبران کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان میں سے لطیفہ حسین کا عقد نکاح جمعہ کے دن ہوا تھا اور اگلے تین دنوں کے اندر اس کی شادی تقریب منعقد ہونے والی تھی ۔ 
    
حادثے کا شکار افراد کے ایک رشتہ دار حیدر حسین نے بتایا کہ صوفے پر رکھا ہوا موبائل چارجر حد سے زیادہ گرم ہو کر پگھلنے اور اس کی وجہ سے آگ بھڑکی ۔ اس سے زہریلا دھواں پورے گھر میں بھر گیا اور بند کمروں میں دم گھٹنے کی وجہ سے خاندان کے سات افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار کوئی فرد آگ سے زخمی ہونے یا جلنے کی وجہ سے موت کا شکار نہیں ہوا ۔ 
 


Share: