گوہاٹی 4 اکتو بر(ایس او نیوز) ہندستان آسام میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ساتھ روہنگیا تارکین وطن کو آج یعنی جمعرات کو میانمار واپس بھیجے گا۔ مرکزی حکومت پہلی مرتبہ ایسا قدم اٹھا رہی ہے۔ پولیس کے ذریعے حراست میں لئے جانے کے بعد 2012 سے ہی یہ لوگ آسامکے سلچر ضلع کے کچار جیل میں بند تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعرات کو منی پور کی مورہ سرحد چوکی پر سات روہنگیا تارکین وطن کو میانمار کے افسران کو سونپا جائے گا۔افسر نے بتایا کہ میانمار کے سفارتکار کو کونسلر پہنچ عطا کی گئی تھی۔ انہوںنے ان تارکین وطن کے پہچان کی تصدیق کی۔
ایک دیگر افسر نے بتایا کہ پروسی ملک کی حکومت کے غیر قانونی تارکین وطن کے پتے کی رکائن ریاست میں تصدیق کرنے کے بعد ان کے میانمار کی شہریت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب روہنگیا تارکین وطن کو ہندستان سے میانمار بھیجا جائے گا۔واضح ہو کہ سات روہنگیا مسلمان لوگوں کوغیر ملکی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں 29 جولائی 2012 کو گرفتار کیا گیا تھا۔