ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہار مان چکے تھے محمد حفیظ ... لیکن شعیب اختر کے ایک فون کال نے بدل دی زندگی

ہار مان چکے تھے محمد حفیظ ... لیکن شعیب اختر کے ایک فون کال نے بدل دی زندگی

Mon, 08 Oct 2018 12:25:36  SO Admin   S.O. News Service

 اسلام آباد، 8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شاندار سنچری لگانے والے محمد حفیظ کے بارے میں ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ خبر یہ ہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا ، لیکن سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے انہیں فون کرکے یہ بڑی غلطی کرنے سے روک دیا ۔

تقریبا دو سال بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 10 ویں سنچری بنائی ۔ پہلے دن کے کھیل کے بعد انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے وہ ریٹائرمنٹ کو لے کر اپنا حتمی فیصلہ کرچکے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں میں کئی پریشانیوں سے گزرا ، میں کچھ سخت قدم اٹھانے جارہا تھا ، لیکن میری اہلیہ نے مجھے روک لیا ۔ اس مشکل وقت میں خاص کر شعیب اختر بھائی نے مجھے فون کرکے یہ بڑا فیصلہ کرنے سے روکا اور سمجھایا کہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ نے میرے کیلئے کچھ اچھی چیزیں پلان کی تھیں ، میں اس وقت شاید کچھ اور ہی ہوتا حالانکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ وہ جگہ ہے ، جہاں میں واپسی کرنا چاہتا تھا ۔ جب میں ٹیم میں واپس آیا تو سبھی ساتھی کھلاڑیوں نے میرا استقبال کیا اور مجھے پراعتماد بنایا ، جس کی وجہ سے مجھ میں توانائی آئی اور میں اس واپسی سے کافی خوش ہوں ۔


Share: