ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گوگل پلس ہوگا بند، لاکھوں صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل کا اعلان

گوگل پلس ہوگا بند، لاکھوں صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل کا اعلان

Tue, 09 Oct 2018 10:42:26  SO Admin   S.O. News Service

لندن،9 ؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل +(گوگل پلس) کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک بگ کے سبب تقریباََ پانچ لاکھ صارفین کے ڈیٹا چوری ہو جانے کے شبہہ کے تحت لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ بگ سسٹم میں دو سال سے موجود تھا اور باہری ڈیولپرس کے سبب آیا۔

گوگل نے کہا کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو بند کرنے سے پہلے اس نے اس بگ کو ٹھیک کر لیا تھا۔ امریکہ کی بڑی انٹر نیٹ کمپنی نے کہا کہ صارفین کے لئے گوگل +  بند ہو گیا ہے۔ یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکام رہا تھا۔

گوگل کے ایک ترجمان نے گوگل + کو بند کرنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل + کو بنانے سے لےکر مینجمنٹ میں کافی پریشانیاں تھی جسے لوگوں کی امیدوں کے مطابق تیار کیا گیا تھا، لیکن اس کا استعمال کم کیا جاتا تھا اور یہی اس کے بند ہونے کی وجہ ہے۔


Share: