ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لگے گا بی جے پی کو جھٹکا ، کانگریس کی ہوسکتی ہے واپسی

چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لگے گا بی جے پی کو جھٹکا ، کانگریس کی ہوسکتی ہے واپسی

Mon, 08 Oct 2018 10:55:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں راجستھا ن، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، میزورم اور تلنگانہ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ اے بی پی نیوز سی ووٹر کے اوپینین پولس کے مطابق تین ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا لگ سکتا ہے ۔ مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اقتدار سے باہر ہوسکتی ہے ۔ تازہ سروے کے مطابق مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی میں کانٹے کی ٹکر ہوگی وہیں راجستھان میں کانگریس بڑے فرق سے اقتدار میں واپس آئے گی ۔

ہفتہ کو آئے اس سروے کے مطابق راجستھان میں اس مرتبہ کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بناسکتی ہے ۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ٹکر نظر آرہی ہے ۔ اس ٹکر میں جیتنے پر کانگریس کی 15 سال بعد ریاست میں اقتدار میں واپسی ہوگی ۔ سروے کے مطابق راجستھان میں کانگریس بڑے فرق سے جیت سکتی ہے۔

یہ سروے ایک سے 30 ستمبر کے درمیان تینوں ریاستوں کی سبھی اسمبلی حلقوں میں کیا گیا ہے ۔ چھتیس گڑھ میں 9906 ، راجستھان میں 7797 اور مدھیہ پردیش میں 8493 لوگوں کی رائے لی گئی ہے۔

سروے کے مطابق کانگریس راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اپنے دم پر واپسی کرسکتی ہے۔ کل 200 سیٹوں والے راجستھان میں کانگریس اکیلے 142 سیٹیں جیت سکتی ہے ۔ وہیں برسراقتدار بی جے پی کے کھاتے میں 50 سے 56 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ دیگر کی جھولی میں بھی دو سیٹیں جاسکتی ہیں۔

کیا کہتا ہے سروے ۔

مدھیہ پردیش ( کل سیٹیں 230)۔

کانگریس -122 (42.2 فیصد ) ۔

بی جے پی - 108 ( 41.5 فیصد ) ۔

دیگر - 0 ( 16.3 فیصد ) ۔

چھتیس گڑھ ( کل سیٹیں 90)۔

کانگریس - 47 ( 38.9 فیصد ) ۔

بی جے پی - 40 ( 38.6 فیصد ) ۔

دیگر - 3 ( 22.25 فیصد ) ۔

راجستھان ( کل سیٹیں 200) ۔

کانگریس - 142 ( 50 فیصد ) ۔

بی جے پی - 56 ( 34 فیصد ) ۔

دیگر - 2 ( 16 فیصد ) ۔

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن کا سیمی فائنل مانا جارہا ہے ، لیکن سروے کے مطابق لوک سبھا الیکشن میں ووٹنگ کو لے کر عوام کی رائے الگ ہے ۔ تینوں ریاستوں کے لوگ لوک سبھا میں بی جے پی کے حق میں کھڑے نظر آرہے ہیں ۔


Share: