چنڈی گڑھ،6اگست(آئی این ایس انڈیا): مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے رشوت خوری کے ایک معاملے میں چنڈی گڑھ کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ (مشرقی) شلپی پتار کو گرفتار کیا ہے۔شلپی کو سنیچر کی رات سی بی آئی کی ٹیم نے سیکٹر 37میں واقع ان سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔سی بی آئی حکام کے مطابق، شلپی نے ایک تاجر سے 50000روپے کی رشوت لینے کی بات قبول کر لی ہے، جس کی املاک کو انہوں نے پہلے قبضہ کرنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شلپی نے تاجر سے ایک بچولیے ترسیم کمار کے ذریعے پانچ لاکھ روپے کی مانگ کی تھی۔سیکٹر 26کے اناج مارکیٹ میں واقع تجارتی جائیداد کا سودا آخر میں دو لاکھ روپے میں طے ہوا۔اس عمل کو شروع کرنے کے لئے ابتدائی قسط کے طور پر 50000روپے ادا کیا گیا۔شلپی چنڈی گڑھ کی چیف فائربریگیڈ افسر بھی ہیں۔