ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پٹرول- ڈیژل اب ہوا سستا، حکومت نے کی ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 روپئے کی تخفیف

پٹرول- ڈیژل اب ہوا سستا، حکومت نے کی ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 روپئے کی تخفیف

Thu, 04 Oct 2018 18:12:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی4؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول -ڈیژل کی قیمتوں میں تخفیف کرنے کے لئے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 روپئے فی لیٹر کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیڑھ روپئے ایکسائز ڈیوٹی اورایک روپئے آیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کٹوتی کی جائے گی۔

مرکزی حکومت کی طرف سے کی گئی تخفیف کے لحاظ سے اب یہ تخفیف  ڈھائی روپئے کی ہوگی۔ یہ کٹوتی فوری اثرسے نافذ ہوجائے گی۔ پریس کانفرنس میں ارون جیٹلی نے کہا کہ ہم ریاستوں سے بات کریں گے کہ وہ مرکز کے برابر کی چھوٹ اپنے ویٹ میں دیں تاکہ عوام کو فوری طورپرفائدہ مل سکے۔

وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ ایکسائز ڈیوٹی میں یہ تخفیف اگرپورے سال تک جاری رہتی ہے تو اس سے 21 ہزار کروڑ روپئے کا اثر سرکاری خزانے پر پڑے گا۔ حالانکہ اس مالی سال میں چھ ماہ باقی ہیں تو اس کا حکومت پر 10,500 کروڑ روپئے کا بوجھ پڑے گا۔ یہ جاری مالی سال کے لئے طے سرکاری خزانے کے نقصان  کے ہدف پراس کا کوئی اثرنہیں پڑے گا۔


Share: