ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Fri, 28 Sep 2018 18:28:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،28؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)  پٹرول۔ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام لوگوں کو فی الحال راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ جمعہ کو ان کی قیمتوں میں تقریبا دو ہفتے کی سب سے بڑی تیزی درج کی گئی۔ملک کے چار بڑے شہروں ۔دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت آج 21 سے 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 18 سے 20 پیسے فی لیٹر تک بڑھائی گئی۔ یہ 16 ستمبر کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 22 پیسے مہنگا ہوکر 83.22 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 18 پیسے مہنگا ہوکر 74.42 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 22 پیسے اور ڈیزل کی 19 پیسے کے اضافہ کے ساتھ بالترتیب 90.57 روپے اور 79.01 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔کولکاتہ میں پٹرول 21 پیسے مہنگا ہوکر پہلی بار 85 روپے فی لیٹر کے پار نکل گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھ کر 76.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔چنئی میں پٹرول 23 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 86.51 روپے اور 78.69 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔


Share: