ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پتنگوں کا کمال، صہیونی ریاست بے دست و پا آتش گیر جہازوں سے غزہ کے اطراف میں ایک ہفتے میں 70 آتش زدگیاں

پتنگوں کا کمال، صہیونی ریاست بے دست و پا آتش گیر جہازوں سے غزہ کے اطراف میں ایک ہفتے میں 70 آتش زدگیاں

Thu, 04 Oct 2018 17:00:15  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس4 اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے سے فلسطینی مظاہرین کی جانب سے سرحد کی دوسری جانب آتش گیر کاغذی جہازوں کے پھینکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی اخبار 'یدیعوت احرونوت' کی رپورٹ کے مطابق یہودیوں کی عیدالعرش کے 10 دنوں میں غزہ کی پٹی میں مظاہرین کی جانب سے کاغذی جہازوں اور آتش گیر مواد پر مشتمل گیسی غباروں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ عید کے ایام میں غزہ کے اطراف میں 70 مقامات پر آتش زدگی کے واقعات پیش آئے۔عبرانی ویب سائیٹ '0404' کے مطابق فلسطینیوں کے آتش گیرکاغذی جہازوں سے غزہ کے اطراف میں بئیری، کیسوفیم، مفلاسیم میں آگ لگائی گئی۔ آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیلی آباد کاروں کے گھروں ، فصلوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
 


Share: