کراچی 3جولائی(آئی این ایس انڈیا)افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 30افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چترال کے مغفرت شاہ نامی ضلع میں شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے متعدد مکانات زمین بوس گئے۔ مقامی حکام کے مطابق انتہائی خراب موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم توقع ہے کہ آج اتوار کے روز ہلاک شدگان کی لاشیں برآمد کر لی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ اموات ایک مسجد کے انہدام کی وجہ سے ہوئیں، جس کے ملبے تلے دب جانے والے افراد کی لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔