ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وقار یونس روہت شرما کی کپتانی کے معترف

وقار یونس روہت شرما کی کپتانی کے معترف

Wed, 03 Oct 2018 19:24:56  SO Admin   S.O. News Service

لاہور ،03 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سابق پاکستانی تیز گیندباز وقار یونس نے کہا ہے کہ روہت شرما نے ایشیا کپ کے دوران وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کو آپ چیلنج نہیں کرسکتے،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی کے بغیر بھی ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ وراٹ کوہلی نمبر تھری پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں روہت شرما نے وراٹ کے بغیر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بہت تحمل مزاج ہے، ہرگزرتے دن اُس کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے، میں نے آئی پی ایل میں بھی روہت کی کپتانی دیکھی ہے وہ لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیتاہے۔وقار یونس نے ہندوستانی اوپنر کی بھی تعریف کی اور کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم بہت پروفیشنل ہے، اس کے پاس ورلڈ کلاس اوپنرز ہیں اور حریف ٹیم کے لئے بہت مشکل ہوجاتا ہے جب روہت شرما اور شیکھر دھون اننگز کا آغاز کریں اور ہر مرتبہ آپ کو اچھاتعاون دیں۔
 


Share: