ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وزیر اعظم نے نیشنل پولیس میموریل اور پولیس میوزیم کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے نیشنل پولیس میموریل اور پولیس میوزیم کا افتتاح کیا

Sun, 21 Oct 2018 19:19:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،21؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں نئے کلیور والے نیشنل پولیس میموریل اور نو تعمیر شدہ پولیس میوزیم کا افتتاح کر کے اسے عوام کے لیے وقف کیا۔نیشنل پولیس میموریل ڈے کے موقع پر منعقد پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی نے شہید پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں بنائی گئی 30 فٹ اونچی اور 238 ٹن کی سیاہ گرینائٹ کی مورتی، ایک میوزیم اور ایک ایسے بورڈ کی نقاب کشائی کی جس پر 34,800سے زیادہ شہید پولیس اہلکاروں کے نام لکھے ہوئے ہیں۔مشرق دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں 6.12 ایکڑ زمین پر تعمیر پولیس میموریل پہنچنے پر مودی کو رسمی سلامی دی گئی۔پروگرام کے مقام پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے شہید جوانوں کویاد کیا۔اس موقع پر آبائی ریاستی وزراء کرن ریججو اور ہنس راج اہیر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سمیت مرکزی اور ریاستی پولیس فورسز کے کئی سینئر افسران اور اہلکار موجود تھے۔انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر راجیو جین نے اس موقع پر کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک 34,844 پولیس اہلکار اپنے ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 414 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ سال 1959 میں لداخ کے علاقے میں چینی فوج کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی یاد میں نیشنل پولیس میموریل ڈے منایا جاتا ہے۔ملک کے اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والے بہت سے دوسرے جوانوں کو بھی نیشنل پولیس میموریل ڈے پر یاد کیا جاتا ہے۔
 


Share: