نئی دہلی،27؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ماحولیات کے سب سے بڑے اعزاز چمپئن آف دی ارتھ 2018سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔ وہیں مرکزی ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا کے وزیر ہرش وردھن نے بھی مودی اور میکرون کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم مودی کے علاوہ یہ اعزاز فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کو بھی دیا گیا ہے ۔نائیڈو نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے ،صفائی کی توانائی کے ہدف حاصل کئے جا سکیں گے۔ بھارت ماحولیات کے شعبے میں سلسلہ وار ترقی کی جانب گامزن رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے بڑے ماحولیات کے اعزاز چمپئن آف ارتھ سے سر فراز ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو دلی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔وہیں ہرش وردھن نے ٹوئٹر پر کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فرانس کے مقبول صدر ایمینوئل میکرون کو بھی چمپئن آف دی ارتھ ایوارڈ 2018سے سر فراز کیاگیا ہے ۔ پالیسی لیڈر شپ زمرے میں سر فراز ہونے پر ہمیں آپ پر فخر ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے کاربن پیدا کرنے میں کمی کی کوششوں کو فروغ دینے والی ترقی یافتہ پالیسیوں کونافذ کرنے کے لئے عالمی اداریہ کے ذریعہ یہ اعزاز دیا جاتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی اور میکرون کو کلین انرجی کے لئے بین الاقوامی سولر الائنس کی تشکیل کی کار گر عالمی پہل کے لئے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔