اسلام آباد20ستمبر (ایس او نیوز ایجنسی) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا جس کے بعد تینوں رہنما لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بدھ کی دوپہر تین بجے فیصلہ سنائے جانے کے چند گھنٹوں بعد پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کا اڈیالہ جیل کے باہر استقبال کرنے کے لیے موجود تھی جنہوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔ان کی رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کی سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔رہائی کے بعد تینوں نور خان ائیر بیس سے نجی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے۔
ان کی رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کی سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔رہائی کے بعد تینوں نور خان ائیر بیس سے نجی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے احتساب عدالت کی طرف سے ملنے والی سزا معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ جب تک مجرمان کی طرف سے اس ریفرنس میں بریت سے متعلق دائر کی گئی درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا، اس وقت تک سزائیں معطل رہیں گی۔