بھوپال ،24؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بی جے پی کارکنان مہا کنبھ منگل کو راجدھانی بھوپال کے بھیل جمبوری میدان میں ہونے جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی اسمبلی الیکشن کیلئے بگل بجائے گی۔ مہا کنبھ کی تیاریاں تقریباً پوری ہو چکی ہیں۔ راجدھانی کی سڑکیں وزیر اعظم نریندر مودی ،امت شاہ اور وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سمیت کئی لیڈروں کی ہورڈنگس اور بورڈ سے پٹے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر لگی ان ہورڈنگس پر کانگریس نے سیاست شروع کر دی ہے ۔ کارکنان مہا کنبھ کے لئے سڑکوں پرلگے ہورڈنگس پر نشانہ سادتھے ہوئے کانگریس نے بی جے پی میں اندرونی تنازعہ اور گروہ بندی سامنے آنے کی بات کہی ہے ۔ کانگریس میڈیا کنوینر نریندر سلوجا نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے بی جے پی کی ہورڈنگس والی سیاست پر چٹکی لی ہے ۔ سلوجا نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ بی جے پی کارکنان مہا کنبھ کے بھوپال میں پارٹی کے ذریعہ لگائے گئے ہورڈنگس میں تمام قد آور لیڈر شامل ،صرف غائب تو اوما بھارتی اور سشما سوراج اور بابو لال گور ، کیلاش جوشی۔ کارکنا کو جمعکرنے کے اس مہا کنبھ میں اپنے ہی لیڈروں کی گروہ بندی کے سبب در کنار کیا گیا ۔ پارٹی ودھ دی ڈفرینس ۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل17ستمبر کو کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی بھوپال میں کارکنا ن رابطہ پروگرام سے دگ وجے سنگھ کے ہورڈنگس غائب ہونے پر بی جے پی نے بھی جم کر چٹکی لی تھی۔