ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مودی ملزم ہیں،خود جواب دیں کانگریس نے رافیل ڈیل کوقرار دیا صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ

مودی ملزم ہیں،خود جواب دیں کانگریس نے رافیل ڈیل کوقرار دیا صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ

Sun, 23 Sep 2018 17:45:01  SO Admin   S.O. News Service


نئی دہلی23ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)  کانگریس نے رافیل جنگی طیارے سودے کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بدعنوانی کا الزام براہ ہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے لہذا اپنے بچاؤ میں کابینہ کے ساتھیوں کو آگے کرنے کے بجائے انہیں خوداس کاجواب دیناچاہیے۔

کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نے رافیل کےکانگریس نے رافیل جنگی طیارے سودے کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بدعنوانی کا الزام براہ ہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے لہذا اپنے بچاؤ میں کابینہ کے ساتھیوں کو آگے کرنے کے بجائے انہیں خوداس کاجواب دیناچاہیے۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نے رافیل کے پرانے معاہدے کو مسترد کرکے دفاعی سودے کی خریداری کے عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے طریقے سے معاہدہ کیاہے اور پبلک سیکٹر کی کمپنی ایچ اے ایل کو سودے سے الگ کرکے اپنی پسندیدہ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے۔اس سودے میں بڑاگھوٹالہ ہواہے لہٰذاحکومت اس سے منسلک الزامات پر جانچ بھی نہیں کر رہی ہے۔


Share: