ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / منشیات کیس: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی نے تفتیش کے لئے کیاطلب

منشیات کیس: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی نے تفتیش کے لئے کیاطلب

Wed, 13 Jan 2021 19:21:36  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،13/جنوری (آئی این ایس انڈیا)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں 200 کلو منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں کابینہ کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو تفتیش کے لئے طلب کیا ہے۔

سمیر خان کی شادی نواب ملک کی بیٹی نیلوفر سے ہوئی ہے۔ این سی بی کے مطابق سمیر خان اور کرن سجنانی کے مابین 20 ہزار روپئے کا لین دین ہواتھا۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ کرن سجنانی اور سمیر خان کے مابین گوگل پے کے ذریعہ 20000 روپئے کا لین دین ہوا ہے۔ ایجنسی کو شبہ ہے کہ یہ لین دین منشیات پر کیا گیا تھا۔ اسی کی تصدیق کے لئے سمیر خان کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کے معاملے میں این سی بی کے نشانے پر بہت سے لوگ ہیں۔ منگل کے روز این سی بی نے ممبئی کے پان والا رام کمار تیواری کو گرفتار کیا۔ این سی بی نے پیر کو پان والاکے مالک جے شنکر تیواری اور رام کمار تیواری سے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی تھی۔ رام کمار تیواری جے شنکر تیواری کا چھوٹا بھائی ہے۔

رام کمار تیواری اور جے شنکر تیواری جنوبی ممبئی کے پوش علاقے کیمپ کارنر میں پان کی دکان چلاتے ہیں۔ جئے شنکر تیواری اور رام کمار تیواری 6-6 ماہ پان کی دکان چلاتے ہیں۔ اس پان کی دکان میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیاں پان کھانے آتی ہیں۔


Share: