ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ملک کے موجودہ حالات آزادی سے پہلے کی طرح ہیں: سونیاگاندھی

ملک کے موجودہ حالات آزادی سے پہلے کی طرح ہیں: سونیاگاندھی

Tue, 29 Dec 2020 11:00:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا)پارٹی کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں سونیاگاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس کو ہر محاذ پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تحریک آزادی اور ملک کی ترقی میں کانگریس کی شراکت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ آج کے حالات ویسے ہی ہیں جیسے آزادی سے پہلے کے رہے ہیں۔ عوام کے حقوق کو کچل دیا جارہا ہے۔ چاروں طرف آمریت کا عالم ہے۔ جمہوری اور آئینی اداروں کو ختم کیا جارہا ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے۔ کسانوں پرحملہ کیا جارہا ہے۔ کالے قوانین لگائے جارہے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہاہے کہ ایسی صورتحال میں ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک بار پھر ملک کو آمرانہ قوتوں سے بچائیں اور ان کے خلاف لڑیں۔ یہ سچی حب الوطنی ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ترنگا کے تحت ہم نے آزادی حاصل کی تھی، آج ہمیں اسی ترنگے کے نیچے متحد ہونا پڑے گا۔ کانگریس کوہرمحاذپرمضبوط بنانا ہے۔ یہ ترنگا کانگریس اور ملک کے عوام کے لیے زندہ رہنے کاحوصلہ ہے، عوام کی امیدوں کی علامت ہے اور ملک کا فخر ہے۔ ہمیں عام لوگوں کا دل جیتناہے۔


Share: