ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مصری میں تمام قطری ویب سائیٹس، آن لائن اخبارات بند دہشت گردی اور اخوان کی حمایت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کا الزام

مصری میں تمام قطری ویب سائیٹس، آن لائن اخبارات بند دہشت گردی اور اخوان کی حمایت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کا الزام

Thu, 25 May 2017 18:37:26  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری حکومت نے خلیجی ریاست قطر کے ساتھ کشیدگی کیبعد قطر کے تمام آن لائن اخبارات اور ویب سائیٹس تک رسائی معطل کردی ہے۔ مصر میں بندش کا شکار ہونے والے آن لائن ویب قطری پورٹلز میں مشہور ٹی وی چینل الجزیرہ کی ویب سائٹ سمیت 21 آن لائن خبر گاہیں شامل ہیں۔ مصری حکومت کی طرف سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ قطری ذرائع ابلاغ اور اخوان المسلمون کے حامی اخبارات پر مصرکے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کے ساتھ ساتھج دہشت گردی کی حمایت پر مبنی مواد بھی موجود تھا جس پر ان ویب سائٹ تک رسائی روک دی گئی ہے۔مصری حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت نے قطری اخبارات کے آن لائن ایڈیشنز اور الجزیرہ ٹی وی کی ویب سائیٹس، ترکی سے شائع ہونے والی اخوان المسلمون کے ٹی وی چینلوں کی ویب سائیٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔
قاہرہ کی طرف سے قطر کے بلاک کیے گئے آن لائن اخبارات کی فہرست میں الشرق، العرب، الرایہ، الوطن القطریہ، قطر نیوز ایجنسی، الجزیرہ ٹیلی ویڑن کی ویب سائیٹ،العربی 21، اخبار الشعب،، الحریہ پوسٹ، ھسم، بوابہ القاہرہ، المصریون، ھیونگٹن پوسٹی، حماس آن لائن، اخوان آن لائن، رصد العربی الجدید اور مدیٰ مصرویب سائیٹس شامل ہیں۔مصری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اخوان المسلمون اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے تمام آن لائن اخبارات کو بہ تدریج بند کردے گی۔ اگلے مرحلے میں اخوان المسلمون کے پروپیگنڈہ ٹی وی چینلوں مکملین اور الشرق کی ویب سائیٹس کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مصری حکومت کی طرف سے قطرکے آن لائن ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب قطر اور بعض خلیجی ممالک اور مصر کیدرمیان تازہ کشیدگی سامنے آئی ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب دو روز قبل امیر قطر کی طرف سے اخوان المسلمون، فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی حزب اللہ کے بارے خلیجی ممالک کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کی حمایت کا اظہار کیا گیا تھا۔امیر قطر کے بیان کے بعد سعودی عرب نے قطر کے متعدد ذرائع ابلاغ تک آن لائن رسائی روک دی تھی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی قطری اخبارات اور آن لائن ذرائع ابلاغ بند کردیے ہیں۔


Share: